ایران کی خاتون نائب صدر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی


ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد خاتون نائب صدر کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جمعرات کے روز ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اینڈ فیملی افیئرز معصومہ ابتکار کو بھی کرونا وائرس ہو گیا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز ایران کے نائب وزیر صحت میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ معصومہ ابتکار 1979 کے انقلاب کے دوران امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کرنے والوں میں شامل تھیں، انگریزی بولنے کی صلاحیت کے باعث انہیں مغربی دنیا میں ’English-language spokeswoman‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے بعد ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 254 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے زیادہ یعنی 10 فیصد ہے جبکہ باقی جگہوں پر یہ شرح صرف 2 یا 2 اعشاریہ 3 فیصد تک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments