ماحولیاتی آلودگی: پاکستان دوسرے نمبر پر آلودہ ترین ملک قرار پا گیا


ماحولیاتی آلودگی سے متعلق نئی درجہ بندی فہرست میں پاکستان آلودگی کے لحاظ سے نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا ادارہ آئی کیو ایئر ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی درجہ بندی جاری کرتا ہے۔ گزشتہ روز سال 2019ء کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان دوسرا آلودہ ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر بنگلہ دیش آلودہ ترین ملک قرار پایا ہے۔ تیسرے نمبر پر منگولیا، چوتھے پر افغانستان اور پانچویں نمبر پر بھارت کو آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
2019ءکی درجہ بندی فہرست میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو سب سے کم آلودگی والے ممالک قرار دیا گیا ہے۔ شہروں کے حوالے سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر کمبوڈیا کا شہر نوم پنہ، تیسرے نمبر پر چینی شہر ہانگو، چوتھے نمبر پر ممبئی اور پانچویں نمبر پر چینی شہر ووہان کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کا شہر لاہور نویں اور نئی دہلی دسویں نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments