اوکاڑہ میں خواتین کی میت کو قبر سے نکا ل کر زیادتی کرنے والا گورکن گرفتار


اوکاڑہ کے نواحی قبرستان میں دفنائی جانے والی عورتو ں کی میت کو نکا ل کر جنسی زیادتی کرنے والا گورکن گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم تین سال سے یہ جرم کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی موضع جوئیہ کے قبرستان میں دفنائے جانے والی عورتوں کی میت کو رات کی تاریکی میں نکال کر مقامی گورکن محمد اشرف زیادتی کرتا رہتا تھا۔ مقامی لوگوں کو شک ہوا کہ گورکن مردہ عورتوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے جس پر انہوںنے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے یہ جرم کرتا رہا ہے پولیس تھانہ راوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments