نائجیریا میں بوکو حرام نے دیہات پر حملہ کر کے 50 افراد کو قتل کر دیا


نائجیریا میں بوکو حرام کے 100 مسلح دہشت گردوں نے شمالی نائجیریا کے علاقے میں کئی دیہاتوں پر حملہ کرکے 50 افراد کو قتل کر دیا اور مال مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی نائجیریا کی ریاست قدونہ کے کیراوا، زارے یاوا اور منڈا گاﺅں پر فجر کے وقت 100 مسلح افراد نے حملہ کیا۔ مسلح دہشت گردوں نے دیہاتوں میں قتل عام کرنے اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو آگ لگا دی۔

نائجیرین رکن اسمبلی زیاد ابراہیم کے مطابق اب تک حکام کو 50 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مزید لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے، ممکنہ طور پر ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگل میں مقیم دہشتگردوں کے خلاف نائجیرین آرمی نے آپریشن لانچ کیا ہے اور ان دیہاتوں کے لوگ آرمی کی حمایت کر رہے تھے جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments