بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل: پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک شدید بارش کا امکان
بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے۔ مغربی ہواوں کے اس سسٹم کے باعث صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم جمعرات کو زور پکڑے گا اور ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ملک بھر اس سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت لوور سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔
Facebook Comments HS


