”لاہور قلندرز“ کے لئے سیوہن شریف کے اک مست ملنگ کا پیغام

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان میں جاری پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اس بار بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کوئی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ حالانکہ اسی ٹیم کے کھلاڑی جب کسی اور یعنی اس لاہور قلندرز سے باہر کھیلتے ہیں تو کمال دکھاتے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد صاحب کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ بھی ایک خوددار شخصیت کے مالک ہیں اور انہوں نے ساری زندگی خود محنت کی ہے۔ وہ دوسری ٹیموں کے مالکان کی طرح بہت امیر بھی نہیں، مگر وہ محنت پر یقین رکھتے ہیں، پھر بھی اتنی ناکامیاں ان کے حصے میں کیوں آرہی ہیں۔

قسمت، جو لوگ قسمت پر یقین رکھتے ہیں ان کا خیال ہے رانا فواد اپنی ذاتی زندگی میں بہت خوش قسمت رہے ہیں۔ مگر اب کے بار ان سے اک خاص قسم کی غلطی بلکہ گناہ سرزد ہوگیا ہے۔

یہ بات سیہوانی سرکار حضرت قلندر لعل شہباز کے ایک مست ملنگ نے بتائی ہے۔ فقیر مشتاق نامی اس مست الست فقیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک روحانی رمز ہے جس کو صرف وہ ہی لوگ جان سکتے ہیں جو اس رمز کو سمجھتے ہیں۔ فقیر مشتاق کا کہنا ہے کہ ”آپ اس بات کو حکم یا پیغام سمجھ کر رانا فواد تک پہنچا دیجئے کہ لعل قلندر شہباز سیہون کی سرکار ہیں، جبکہ لاہور کی بادشاہت ان کے بجائے حضرت داتا گنج بخش رح کے پاس ہے، اس لئے یہ بات حضرت داتا صاحب کو قبول نہیں کہ لاہور کے ساتھ قلندر شہباز کا نام منسلک ہو۔ “

فقیر مشتاق کا کہنا ہے کہ ”یہ کوئی مقابلے کی بات بھی نہیں، قلندر لعل شہباز کو بھی یہ بات پسند نہیں کہ داتا کی بادشاہی میں ان کے نام کا سکہ چلتا رہے، اس لئے لعل قلندر شہباز بھی اس نام سے خوش نہیں۔ “

اس لئے جب تک اس ٹیم کا نام تبدیل نہیں ہوگا، مطلب ”لاہور داتا“ یا ”لاہور داتا قلندرز“ نہیں ہوگا اس ٹیم کی قسمت کا ستارہ نہیں چمکے گا۔

امید ہے کہ یہ پیغام رانا فواد تک پہنچ جائے گا اور اور لاہور میں حضرت داتا صاحب کی بادشاہی کو قبول کرتے ہوئی اپنی ٹیم کا نام تبدیل کریں گے اور اپنی قسمت سنواریں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *