دلی فسادات: شاہ رخ کو گرفتار کر لیا گیا


24 فروری کو دلی کے جعفر آباد علاقے میں ہیڈ کونسٹیبل دیپک پر ریوالور تانے نظر آنے والے نوجوان شاہ رخ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دلی پولیس کے سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق انہیں دلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے اتر پردیش سے گرفتار کیا ہے۔

دلی فسادات کے دوران شاہ رخ کی اس ویڈیو کے بارے میں سب سے زیادہ بات ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں شاہ رخ پولیس والے پر پستول تان رہے ہیں اور انکے پیچھے ہجوم پتھر پھینک رہا ہے۔لال شرٹ پہنے یہ لڑکا پولیس والے پر پستول تانے آگے بڑھ رہا ہے لڑکے کے ساتھ بھیڑ بھی آگے بڑھ رہی ہے اور پھر گولی چلنے کی آواز آتی ہے۔

روزنامہ ‘دی ہندو’ کے صحافی سورپ تریویدی نے اس ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا تھا ‘ جعفرآباد میں سی اے اے مخالف احتجاجی شخص فائرنگ کر رہا ہے اس نے پولیس والے پر گولی تانی اور پولیس والا جم کر کھڑا رہا۔

حالانکہ یہ بھی کہا گیا کہ یہ لڑکا سی اے اے حامی مظاہرین میں سے ایک تھا۔یہ بھی کہا گیا کہ اس لڑکے کے پیچھے بھگوا جھنڈا تھا۔ایسے میں اس لڑکے سے وابستہ تمام سوالوں کے جواب بی بی سی نے تلاش کرنے کی کوشش کی تھی۔صحافی سوربھ تریویدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘میں موج پور سے بابر پور کی جانب جا رہا تھا تھا تبھی مجھے معلوم ہوا کہ آس پاس کے علاقوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور پتھراؤ ہو رہا ہے دونوں جانب سے ہجوم آگے بڑھ رہا تھا میں جہاں کھڑا تھا وہاں سی اے اے حامی تھے ان میں سے ایک شخص آگے آیا اس کے ہاتھ میں پستول تھی اس نے پولیس والے پر پستول تانی اور وہاں سے بھاگنے کو کہا پولیس والا اپنی جگہ کھڑا رہا اس کے بعد اس لڑکے نے آٹھ راؤنڈ فائر کیے۔

سوربھ بتاتے ہیں ‘میرے پیچھے جو بھیڑ تھی وہ جے شری رام کے نعرے لگا رہی تھی۔ گولی چلانے والا لڑکا سی اے اے کی مخالفت میں کھڑا تھا۔

تمام کوششوں کے بعد بھی شاہ رخ کے گھر والوں سے ہماری کوئی بات نہیں ہو سکی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp