عورت مارچ پر شیری رحمان اور مولانا فیض محمد میں تلخ کلامی


سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا فیض محمد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں سینیٹرز کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ’’عورت مارچ‘‘ سے متعلق گفتگو بنی۔

سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ بڑا شور مچ رہا ہے کہ عورتیں 8 مارچ کو جلوس نکالیں گی۔

مولانا فیض محمد نے عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی نہیں آوارگی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ آپ آزادی مارچ کے لیے دھرنا دیں تو ٹھیک ہے، خواتین اپنے حقوق اور انسانی زندگی کی بقا کے لیے نکلیں تو وہ غلط کیسے ہوسکتا ہے، ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس بات کی ہمیشہ مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے مگر عورت مارچ ضرور ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments