پاکستان بار کونسل کی عورت مارچ کی حمایت


پاکستان بار کونسل نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور مارچ کے شرکاء کو دھمکیاں دیے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ یا پر امن احتجاج بنیادی حقوق میں شامل ہے، عورت مارچ میں خواتین کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کے اجتماع جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عورت مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ مختلف خواتین تنظیموں کی جانب سے رواں ماہ 8 مارچ کو اسلام آباد میں عورت مارچ نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments