کس نے ہم سے کہا کہ جنوری آخری مہینہ ہو گا ، ہمیں بتانا پڑے گا


(ویب ڈیسک ) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو انقلاب آسکتا ہے، ہمارے کاروباری افراد پیسہ نکال کر باہر جا رہے ہیں، معیشت کی تباہی سے جغرافیہ تبدیل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ ملک اور ریاست کو بچانا ہے جب کہ اپوزیشن متحد ہوتی ہے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کو بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم سے معاہدہ کرنے والے اپنا کردار ادا کریں، ہمیں مجبوراً وہ وعدے عوام کے سامنے لانے پڑیں گے جس پر ہمارا دھرنا ختم کرایا گیا، جس نے کہا تھا کہ جنوری آخری مہینہ ہو گا اُن کو جلد سامنے لائیں گے، ہم نے کسی اور کی بات مانی ہے تاہم دکھایا ق لیگ کو گیا ہے، ق لیگ کے پاس کوئی اختیار ہے ہی نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments