والد وزیر بنے تو انہیں دھمکی دی کہ میں سکول نہیں جاؤنگی ، سوناکشی سنہا


سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کے ریڈیو پروگرام میں شرکت کی ۔ ان سے بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ جب میرے والد منسٹر بنے ۔ تب میں چھٹی یا ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی ۔ ایک دم سے سب بدل گیا ۔ جب سکول جاتی تو مسلح محافظین کی ایک جیپ بھی ساتھ ہوتی ۔ سارا سکول دیکھتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ۔ مجھے یہ تو معلوم تھا کہ سب والدین اپنے بچوں کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ لیکن یہ سب میرے لیے بہت زیادہ تھا ۔ جدھر جاؤ گارڈز ساتھ ہی جا رہے ہوتے تھے ۔

اک دن پھر میں تنگ آ کر اپنی والدہ پونم سنہا کے پاس گئی ۔ ان سے کہا کہ میں نے سکول ہی نہیں جانا ۔ یہ سب ختم کیا جائے ۔ وہ پہلا دن تھا جب میں نے اس طرح سٹینڈ لیا ۔ یہ سب ختم کرایا اور اپنی آزادی محسوس کی ۔ اس کے بعد جب کالج جانے کا وقت آیا تو میں نے کالج اپنے گھر سے بہت دور منتخب کیا ۔ میں ٹرین میں کالج جایا کرتی تھی ۔ ہمیں زندگی میں تجربات کرنے کے لیے اپنے فیصلے خود لینے چاہئیں ۔ مجھے بہت شروع سے ہی سیکھنا تھا اپنے فیصلے خود کرنے تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments