‘میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے میں کوئی برائی نہیں: رانا ثنا اللہ
خواتین کے عالمی دن پر ہونے والے عورت مارچ کی حمایت اور مخالفت میں سیاسی قیادت بھی شامل ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اس مارچ کے متنازع نعرے کی حمایت کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس نعرے کو غلط رنگ دینے والے عناصر کو اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ خواتین کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کو سپورٹ کرنا چاہیے اور خواتین کو تحفظ اور آزادی ملنی چاہیے۔
اس بحث میں شدت اس وقت آئی جب ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے معروف سماجی کارکن ماروی سرمد سے گفتگو کے دوران بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پر کئی نامور شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد خلیل الرحمان قمر کی مذمت کر رہی ہے۔
Facebook Comments HS


