میری بیوی اور بیٹی عورت مارچ میں شریک ہونا چاہیں تو یہ ان کی صوابدید ہے: روف کلاسرا


سینئر صحافی روف کلاسرا بھی عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے مباحثے میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا کہ ’میری بیوی بیٹی شریک ہونا چاہتی ہیں تو وہ شریک ہوسکتی ہیں۔ وہ شریک نہیں ہونا چاہتی، نہ ہوں۔ یہ چوائس کی بات ہے۔ ہم دوسروں کو مجبور نہیں کرسکتے کہ ان کی بیٹیاں شریک ہوں یا نہ ہوں۔ اگر آپ کو نہیں پسند تو آپ اپنی بہن بیٹی کو شریک نہ ہونے دیں۔ آپ بھی اپنی رائے دیں، دوسروں کو بھی دینے دیں۔ سادہ سی بات۔‘

روف کلاسرا کے اس ٹویٹ پر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments