صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے خلیل الرحمن قمر کی بدکلامی کی مکمل وڈیو شیئر کر دی


معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے گزشتہ روز متنازع ڈرامہ نویس خلیل الرحمن قمر کے ساتھ انٹرویو میں ہونے والی ناخوشگوار گفتگو کی مکمل وڈیو شیئر کر دی ہے۔ قبل ازیں صحافی اور تنازعات کی شہرت رکھنے والے ڈرامہ نویس میں تلخ کلامی کا آخری حصہ سامنے آیا تھا۔ تاہم ایک غیر معروف صحافی نے خود کو واقعے کا عینی گواہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فرخ شہباز وڑائچ نے جان بوجھ کر خلیل الرحمن قمر کو زچ کیا اور الٹے سیدھے سوالات کر کے ان کا موڈ خراب کیا۔ باسط نامی صحافی نے بار بار قسمیں اٹھا کر دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں خلیل الرحمن قمر کا کوئی قصور نہیں تھا بلکہ فرخ شہباز وڑائچ نے نامناسب رویہ اپنایا۔

اس وڈیو کے بعد فرخ شہباز وڑائچ نے خلیل الرحمن قمر کے ساتھ گفتگو کی تفصیلی وڈیو جاری کر دی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمن قمر اعصابی تناؤ میں تھے اور صحافی کے جوابات کا غیر معمولی طور پر تند و تیز جواب دیتے رہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments