وزیر مملکت شہر یار آفریدی کے بھتیجے نے گولی مار کر خودکشی کر لی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے نے کوہاٹ میں گولی مارکر خودکشی کر لی۔ جواد آفریدی نے کوتل ٹاؤن شپ میں اپنے سر میں گولی ماری۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے بعض وجوہات کی بنا پر گولی مارکر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے کوتل ٹاﺅن شپ میں ایک نوجوان فائرنگ کے واقعے میں جان کی بازی ہار گیا ہے۔ اس جوان کی شناخت جواد آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان وزیر مملکت شہریار آفریدی کا بھتیجا ہے۔ دوسری جانب خودکشی کرنے والے نوجوان جواد آفریدی کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ جواد آفریدی نے بعض وجوہات کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ تھانہ کے ٹی اے پولیس نے نوجوان جواد آفریدی کی لاش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *