وزیراعظم نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی


وزیراعظم عمران خان نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو ایک بار کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ دونوں ارکان اسمبلی کا نام ای سی ایل پر ہونے کی وجہ سے کابل سے جانے سے روکا گیا تھا۔ معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ارکان اسمبلی کا ایک بار باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔ جس پر محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل پر ہونے کے باوجود وزارت داخلہ نے ان کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔

محسن داوڑ او ر علی وزیر نے کابل میں اشرف غنی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کی بیرون ملک کابل جانے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ دونوں ارکان اسمبلی کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر کابل جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔

دونوں ایم این ایز اسلام آباد سے کابل کی پرواز کے ذریعے افغانستان جانا چاہتے تھے لیکن ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث انہیں کابل جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے کے مطابق انہیں مسلح افواج کے حکم پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پشتون منتخب نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے ہم افغان صدر اشرف غنی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے کابل جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments