شادی مت کرو، لیو ان ریلیشن شپ میں رہو: بیٹی کی طلاق پر نینا گپتا کا ردعمل


بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے اپنی بیٹی مسابا گپتا اور ان کے شوہر مدھو منٹینا کے طلاق پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیٹی کو تجویز دی ہے کہ شادی کئے بغیر لیو ان ریلیشن شپ میں رہے۔

ممبئی: نینا گپتا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو کسی بھی مسئلے پر لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے دیتی ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنی بیٹی مسابا گپتا اور ان کے شوہر مدھو منٹینا میں طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “شادی سے اچھا ہو گا، لیو ان رلیشن شپ میں رہو”َ

نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا کی حال ہی میں اپنے شوہر مدھو منٹینا سے طلاق ہوگیا ہے۔ نینا نے پنک ولا کو دئے انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے اپنی بیٹی کو لیو ان رلیشن شپ (Live-in Relationship)میں رہنے کی صلاح نہیں دیا کرتی تھیں لیکن اب انہیں لیو ان رلیشن شپ (Live-in Relationship) سے کوئی دقت نہیں ہے۔ ان کی سوچ میں یہ تبدیلی اپنی بیٹی اور اس کے شوہر کے سیپریشن کی وجہ سے نہیں بلکہ طلاق کے اور بھی معاملوں کو دیکھ کر آئی ہے۔

نینا نے کہا، اتنا پیسہ خرچ کرو شادی کرو شادی میں، پھر اتنی محنت بھی کرو، اتنا تام جھام کرو اور اس کے بعد آپ طلاق لے لو۔ ارے یار ہھر تو لیو ان کر لو، مجھے لگتا ہے گزشتہ 3-4 سالوں میں میری سوچ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

نینا گپتا حال ہی میں فلم شبھ منگل زیادہ ساودھان (Shubh Mangal Jyada Saaavdhan) میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’83’ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ نینا گپتا نے خود بھی معروف کرکٹر ویوین رچرڈز سے شادی کئے بغیر مسابا گپتا کو جنم دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments