میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد جیو نیوز کے بارے کیبل آپریٹرز کو پیمرا کی فون کالز: حامد میر


سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر دھکیلنے کے لیے پیمرا کی طرف سے کیبل آپریٹرز کو کالز موصول ہورہی ہیں۔

ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ ’’ کیبلزآپریٹرز کو پیمرا کی طرف سے کالز موصول ہورہی ہیں کہ جیونیوز اردو کو بند کریں یا آخری نمبروں پر پھینکیں، نیب اور پیمرا دونوں دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں لیکن دراصل وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ،  صحافت جرم نہیں۔

انہوں نے نیب حوالات سے سامنےآنے والی میر شکیل الرحمان کی تصویر بھی شیئرکی اور لکھا کہ ’’جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کو ایک مرتبہ برطانوی راج کے دوران دہلی میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اپنی یہ تصویر لاک اپ کے باہر لی، کئی دہائیوں کے بعد ان کے صاحبزادے میر شکیل الرحمان  کو بھی 2020 میں نیب کی طرف سے لاک اپ میں ڈالا گیا، ان کی یہ تصویر نیب حکام کی طرف سے لی گئی اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی، صحافت جرم نہیں۔

اس سے قبل انہوں نے میر شکیل الرحمان کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’’ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے لاہور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ، میر شکیل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ نیب نے انہیں کبھی سنا ہی نہیں، ایک چھوٹے سے سیل میں بند کردیا، اس ٹویٹ کے ساتھ بھی انہوں نے لکھا کہ صحافت جرم نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments