وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے چھ ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل


مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے چھ  ارکان صوبائی اسمبلی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو ان شوکاز نوٹسز کا جواب ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 10 مارچ کو مسلم لیگ ن کے 6 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ ان ارکان میں چوہدری اشرف، نشاط ڈاہا، محمد ارشد، فیصل نیازی ، اظہر عباس اور غیاث الدین شامل تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نشاط ڈاہا نے ملاقات کے بعد مختلف ٹی وی پروگراموں کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ لوٹے ہیں تو پھر نواز شریف بھی لوٹا ہے، اگر پارٹی انہیں نکالنا چاہتی ہے تو نکال دے۔ وہ حلقے کے عوام کی ترقی کی خاطر وزیر اعلیٰ سے ملے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments