جیو نیوز کی جبری بندش: کئی کیبل آپریٹرز کا غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار


ملک کے کئی کیبل آپریٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے لیے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور اسلام آباد سے آنے والے احکامات غیر قانونی قرار دے کر ماننے سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کر دیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔

لیکن اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ کئی کیبل آپریٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے لیے پیمرا اور اسلام آباد سے آنے والے احکامات غیر قانونی قرار دیکر ماننے سے انکار کردیا ہے۔جیو نیوز نے ان کیبل آپریٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے والے کیبل آپریٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جیو نیوز کو اس کی اصل پوزیشن پر بحال کردیں کیونکہ یہ احکامات غیر قانونی ہیں۔

ادارے کے کارکن اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کررہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے کوئی احکامات نہیں دیے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments