لاہور کے میو اسپتال میں نرس نے خودکشی کر لی
میو اسپتال میں نرس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ نرس کا تعلق راولپنڈی سے تھا جو میو اسپتال میں فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ میو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے آج اس کی لاش ملی ہے۔ نرس کے خودکشی کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ تاہم اس واقعے کے بعد دیگر اسٹاف میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
ان دنوں میں کرونا وائرس کے باعث کئی مریضوں کو لایا گیا اور ایسے میں نرسیں اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔ پولیس کی جانب سے تاحال خودکشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ خودکشی کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
Facebook Comments HS


