دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار


بسمہ سلیم اور دعا منگی

کراچی پولیس نے دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس کے حوالے پیش رفت ہوئی ہے۔ جس گھر میں بچیوں کو رکھا گیا، اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایک سال قبل کلفٹن میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، بسمہ اور دعا دونوں کو کلفٹن بلاک 2 کے فلیٹ رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں 5 ملزمان شامل تھے، دو کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ مفرر ملزمان کے سروں کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی جائے گی، گرفتار ملزمان میں مظفر اور زوہیب شامل ہیں۔ غلام نبی میمن نے بتایا کہ دونوں ملزمان پہلے بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزمان گاڑیاں چھینے کی وارداتیں کرتے تھے، اس واردات میں ایک پولیس افسر بھی ملوث ہے جسے برطرف کر دیا گیا ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بازیاب ہونے والی لڑکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments