جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے نیب قانون کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا


پیرا گون ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے خواجہ برادران نے رہائی کے بعد نیب قانون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم ہونا چاہیے، نیب اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ آمرمطلق کا بنایا ہوا نیب قانون بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج میرشکیل الرحمن کےساتھ کیا ہو رہا ہے، میر شکیل الرحمان کا کیا جرم ہے؟ عمران خان صاحب اپنے مخالفوں کو برداشت کرنا سیکھیں۔ اس رویے سے ملک نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سرکاری افسران اس لیے جیل میں ہیں کہ وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے۔

سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک اعتدال پسند جماعت ہے، ہم نے ثبوت بھی دیا، کوئی سیاسی قیدی ہمارے دور میں نہیں تھا اور پیپلزپارٹی کے دور میں بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

سپریم کورٹ نے 30، 30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت دونوں کی منظورکی تھی۔ خواجہ برادران پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے حراست میں تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments