وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کی ہے۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تاحال جو علامات اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحت مند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کر رہا ہوں’۔

انہوں ںے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments