کرونا وائرس: حرمین الشریفین سے قالین اٹھا لیے گئے


الحرمین الشریفین کے امور کے ذمہ دار ادارے ‘حرمین پریزیڈنسی’ نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بچھائے گئے تمام قالین کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اٹھا لیے ہیں۔ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طورپر کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین جنرل پریزیڈنسی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ مقدس مقامات کو کسی بھی متعدد وبا سے محفوظ رکھنے لیے ہرممکن حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہی احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد نبوی اور مسجد حرام میں بچھائے گئے تمام قالین اٹھا لیے گئےہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیں محدود کردی گئی ہیں۔ ان دونوں مقدس مساجد میں گذشتہ جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جا سکی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments