سندھ میں 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اورجمعہ کے اجتماعات پر پابندی


سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 فراد نماز اور جمعہ ادا کرسکیں گے۔

کرونا وائرس کے سبب سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، سندھ میں جمعہ کی نماز میں صرف مسجد کا عملہ شریک ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، فیصلہ علمائے کرام اور دیگر کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز جمعہ ادا کرسکیں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1130 تک جاپہنچی ہے جبکہ 9 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments