فواد چوہدری روحانی وائرس ہیں: مفتی منیب الرحمن


چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو روحانی وائرس قرار دے دیا۔

نجی ٹیلی ویژن ٹونٹی فور نیوز کے پروگرام 10 تک میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے لیکن فواد چوہدری روحانی وائرس ہیں۔ میں انہیں منہ نہیں لگانا چاہتا۔ وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہیں اور اس تنہائی میں انہیں علمائے کرام نے نہیں ڈالا۔ انہیں جن افراد نے سیاسی طور پر تنہا کیا ہے ہے، وہ ان کے ساتھ شکوہ کریں۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری علمائے کرام کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ملک میں کرونا کا عذاب علمائے کرام کی وجہ سے آیا ہے یا فواد چودھری جیسے لوگوں کی وجہ سے، یہ فیصلہ اللہ اور پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments