جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے


 جنگ گروپ چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم میر جاوید رحمٰن میرِ صحافت جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی تھے

میر جاوید رحمٰن کچھ عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال مین زیر علاج تھے۔ نیب نے گزشتہ روز زیر حراست میر شکیل الرحمن کو میر جاوید الرحمن کی عیادت کے لئے عارضی رہائی دی تھی۔

میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرِعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا، اُنہیں اسپتال میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی نیب سے درخواست کی تھی کہ میر شکیل الرحمٰن کو اپنے بھائی میر جاوید رحمٰن کی عیادت کے لیے 48 گھنٹے کیلئے رہا کیا جائے۔

جنگ میڈیا گروپ کے بانی، میرِ کارواں میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے میر جاوید رحمٰن کو اپنے والد کی طرف سے صحافت، سچ اور آزادیٔ اظہارِ رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔ میر جاوید الرحمٰن کی رہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments