انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 166.83 روپے کا ہو گیا


انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قیمت میں بے قدری اور ڈالر کی اڑان کاسلسلہ جاری ہے۔

اپریل کے مہینے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مییں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 166.50 روپے کا ہو گیا۔

 خیال رہے کہ مارچ میں ڈالر کی قدر 12 روپے 47 پیسے بڑھی ہے جو ایک مہینے میں ڈالر کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہے۔

Facebook Comments HS