پاکستان میں اب تک کورونا کے صرف 15000 ٹسٹ ہو سکے ہیں


دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کورونا کے لاکھوں ٹیسٹ ہو رہے ہیں کیونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کا کلیہ ” ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ” بتایا گیا ہے۔ دنیا اس اسول پر پورے طریقے سے عمل کر رہی ہے لیکن پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے انتہائی سستی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر صرف 15 ہزار 195 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 39 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے لیکن جب تک ٹیسٹوں کی رفتار ہی نہیں بڑھائی جائے گی تب تک یہ سامنے نہیں آئیں گے۔ اگر ٹیسٹوں میں تیزی نہ لائی گئی تو یہ بھی خطرہ ہے کہ بے خبری میں پازیٹو لوگ بہت سے نئے لوگوں میں یہ وائرس منتقل کرتے رہیں گے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے یکم اپریل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک صرف 1703 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں یہ تعداد 2720 جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 6 ہزار 578 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 1271، بلوچستان میں 1934، آزاد جموں و کشمیر میں 239 اور گلگت بلتستان میں 750 لوگوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments