عمران خان بنی گالہ والا 300 کنال کا گھر وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کر دیں: صحافی اسد علی طور


وفاقی حکومت نے کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

اس دوران سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اپنا تین سو کنال کا بنی گالہ والا گھر بیچ کر کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیں گے اور لندن سے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان بلا کر ٹائیگر فورس کا حصہ بنا دیں گے کیونکہ لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے!

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامی اس ٹویٹ پر اسد علی طور کی خبر لے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments