کورونا آسمانی آفت ہے، بے حیائی عام ہو تو وبا آتی ہے: طارق جمیل


معروف مذہبی پیشوا مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ رائیونڈ مرکز مکمل طور پر بند ہے، فحاشی اور بدکرداری ہماری تہذیب نہیں۔ پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔ کورونا آسمانی آفت ہے، اسے اللہ ہی ٹالے گا۔ توبہ کرنی چاہیے۔ کورونا کی آفت، اطلاع اور امتحان ہے۔ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ آسان کام رب کو راضی کرنا ہے۔ حضرت یونسؑ کی دعا کو جاری رکھنا چاہیے۔ فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد، سکھر کے مرکز بند ہیں۔ رائیونڈ مرکز والے تعاون کر رہے ہیں۔ ہم کسی قانون کے خلاف کام نہیں کرتے۔ حدیث ہے کہ وبائی مرض سے ایسے بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہیں۔ حدیث ہے کہ آپ ﷺ نے وبائی مریض سے مصافحہ نہیں فرمایا۔

وبائی مریض سے ایک نیزے کا فاصلہ ہونا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ نے تیز بارش میں گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی۔ حکومتی ہدایات پرعمل کرنے کی درخواست کروں گا۔ مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments