ایران بموں اور میزائلوں پر پیسہ صرف کر کے اپنی قوم کو بھوک کی سزا دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی لیڈروں کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی لیڈر اپنے عوام کو بھوک وافلاس کا شکار کر کے بموں اور میزائلوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ یہ ایرانی لیڈروں کی طرف سے عوام کے لیے ایک سزا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے میں امن نہیں چاہتا جبکہ امریکہ دنیا میں امن و آشتی اور یمن میں حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی روک تھام چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیں گے۔ عراق میں امریکا مخالف عناصر کے خلاف کارروائی اس کی زندہ مثال ہے۔

حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم امریکا اس حوالے سے ایرانی الزامات کو رد کر چکا ہے۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں طبی سامان اور ادویات پرپابندی شامل نہیں۔ ایرانی لیڈر کرونا کے خلاف اقدامات میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے الزام امریکیوں پر تھوپ رہے ہیں۔

Facebook Comments HS