عمران خان کی ٹائیگر فورس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ایک ایپ بنائی گئی ہے بالکل اسی طرح جیسے سٹیزن پورٹل ایپ بنائی گئی جو آج کل لاپتہ ہوچکی ہے۔ یا پھر صرف کاغذوں میں درج ہے۔

خیر نیتوں کا حال رب تعالی ہی جانتا ہے مگر بندے کے کرتوت دیکھ کر انسان اندازہ لگا سکتا ہے کہ کیا حشر نشر ہونے جارہا ہے۔ اس ایپ کے بہت سے فوائد ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ جو فوائد یہاں گنوائے جائیں انہیں اپنی ذمہ داری پر دیکھ لیجیے گا اور جو نقصانات کی طرف اشارہ ہو وہ ضروری نہیں کہ درست ہوں۔

عمران خان واقعی انتہائی بہادر انسان ہیں وہ انگلش میں کہتے ہیں ناں کہ Nature can ’t be changed اسی محاورے کا عملی نمونہ ہمارے وزیراعظم صاحب ہیں۔ کچھ بھی ہوجائے خان صاحب اپنی قوم کی خدمت کے لیے چندہ مانگنے والی فطرت نہیں بدل سکتے۔ ڈیم سے لے کر یونیورسٹیاں بنانے تک، معیشت بہتر کرنے سے لے کر کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے تک، الغرض جب بھی مشکل وقت آیا اور یا مستقبل میں آئے گا خان صاحب چندہ مانگنے کے لئے ڈٹ کے کھڑے ہوجائیں گے۔ خان صاحب کی یہی خوبی مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ اپنی بات پر ڈٹ جاتے ہیں۔

اس ایپ کے بہت سے فوائد ہیں یہاں صرف دو فوائد ہی گنوا دیتے ہیں۔ وہ یہ کہ مزدور و غریب طبقہ جو پچھلے دو ہفتوں سے مشکلات کا شکار ہے مزید دو، تین ہفتے مشکلات کا شکار ہی رہے گا جب تک آپ لوگ فورس کا حصہ نہیں بنتے۔ لہذا فورس کا حصہ بن کر آپ کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں۔

دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس فورس کا حصہ بن کر آپ اپنے ہونے کا ثبوت دیں گے اور اس مشکل گھڑی میں خان صاحب آپ کے وجود کا عدد سن کر بہت خوش ہوں گے۔ بس دو فائدے ہی بہت ہیں بسم اللہ کرکے ایپ ڈاون لوڈ کریں اور فورس کے لئے خود کو پیش کر ہی ڈالیں۔

نقصانات۔

نقصانات بھی صرف ہی گنوانے ہیں۔ پہلا نقصان یہ کہ چندے سے اکٹھی کی ہوئی رقم چھوٹے سے چھوٹے شہر میں بھی اپنی پارٹی کے ایماندار ورکرز کو پہنچے گی۔ کیونکہ خان صاحب کو لیگی اور پیپلز پارٹی ورکرز پر یقین تو ہے نہیں۔ خان صاحب کا ماننا ہے کہ اپنے لیڈران کی طرح ان کے ورکرز بھی چھوٹا کرپٹ مافیا ہی ہے۔ لہذا لیگی اور پیپلز پارٹی ورکرز زحمت نہ کریں۔

دوسرا نقصان اس چندے کی رقم سے پارٹی ورکرز لوگوں کو امداد دے کر سینہ چوڑا کرکے بتائیں گے کہ دیکھو ہمارے خان صاحب نے امداد بھیجی ہے۔ خان صاحب اپنے چھوٹے سے چھوٹے پارٹی ورکر کو بھی نہیں بھولے اس لئے ہم آج اپنے پارٹی ورکرز کو چندے کے ذریعے جمع کی گئی رقم سے راشن پہنچا رہے ہیں۔ جو صرف اور صرف پی ٹی آئی کے ووٹرز کا حق ہے۔ اللہ اللہ کرتے جائیں اور خان صاحب کو اگلی مرتبہ بھی ووٹ کرنا ہے تاکہ چندہ پالیسی چلتی رہے۔ یہ دو نقصانات ہی بہت ہیں ہم برابری کے قائل ہیں اس لئے دو فوائد تو دو نقصانات۔

کسی نے مجھے بڑا ہی مجبور کیا کہ خود کو اس فورس میں رجسٹر کروا لیں۔ میں نے کہا رہنے ہی دیں بلاوجہ کیوں مجھے مشکوک بنانا چاہتے ہیں۔ یہ فنڈ غبن ہوجانا ہے یا صرف اپنے ووٹرز کو ملنا ہے جس میں مجھے اپنے ہاتھ نہیں رنگنے۔ ہاں اتنا کرسکتا ہوں کہ لوگوں کو قائل کروں کہ اس فورس کا حصہ بن جائیں۔ اب تک تقریبا 90 ہزار کی فورس بن چکی ہے اگر کوئی اور بھی اس فورس کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اپنے رسک پر ایپ ڈاون لوڈ کرکے بن سکتا ہے۔ شکریہ

ہمارے وزیر اعظم عمران خان صاحب زندہ باد

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

One thought on “عمران خان کی ٹائیگر فورس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *