عمران خاندان کی ایک خاتون کے مطابق اسد عمر، زلفی بخاری اورشہباز گل عمران خان کو لے ڈوبیں گے: عارف حمید بھٹی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویی کیا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسد عمر، زلفی بخاری اور شہباز گل عمران خان کو لے بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھرانے میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اسد عمر آج کل بہت سرگرم ہو گئے ہیں اور وہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے لیے دروازے بند کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس آنے پر حکومت نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور وزیراعظم لاک ڈاون کی مخالفت کرتے رہے۔ پاکستان میں تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی لڑائی کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا بروقت فیصلے نہ کرنے سے ہوا ہے ۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں جو کہنا چاہتے تھے، وہ کہہ نہیں سکے۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا وقت پانچ مرتبہ تبدیل ہوا۔ ان کا خطاب ایڈیٹ ہوا کیا گیا۔ وہ جو کہنا چاہتے تھے، وہ نہیں کہہ سکے۔ وزیراعظم نے اپنے ایک لندن کے دوست اور تین دوستوں سے مشورہ کیا تاہم وہ جو خطاب کرنا چاہتے تھے، اپنے دوستوں سے مشورے کے باوجود نہیں کر سکے.

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *