پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی


پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر بھارت میں تبلیغی جماعت کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کی ہیں۔ غیرذمہ دار عناصر نے بھارت کی تصاویر کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پاکستان نہیں بلکہ بھارت کی ہیں۔ بھارت میں حال ہی میں کرونا وائرس لاک ڈاون کے بعد سیکورٹی فورسز نے تبلیغی جماعت کی قیام گاہوں پر کریک ڈاون کر کے ارکان کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم پاکستان میں موجود کچھ حلقوں نے ان تصاویر کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

ان عناصر نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے حقائق سامنے آ گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments