نیب میں غیرقانونی بھرتیوں پر سماعت میں سپریم کورٹ نے نیب سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں


\"supreme-court-of-pakistan\"

نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو نیب کے وکیل خواجہ حارث کے غیر حاضری سے متعلق آگاہ کیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب کی رپورٹ میں بھرتیوں سے متعلق حقائق مخفی رکھے گئے۔ ڈی جی نیب حسنین احمد کے کورٹ مارشل ہونے کے باوجود عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ نیب نے جواب میں حقائق بتائے ہی نہیں۔ کورٹ مارشل ہونے والے کو سرکاری ملازمت نہیں دی جا سکتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی ایک کورٹ مارشل والے صاحب کو بڑے عہدے پر رکھا گیا۔ رواج بن گیا ہے ایسے کورٹ مارشل ہونے والے ہی کوالیفائی کرتے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ نیب نے کنٹریکٹ ملازمین کی بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں نیب مکمل تفصیلات فراہمُ کرے۔ عدالت نے نیب کے وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments