وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا


وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شبرزیدی کا 2 سالہ کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مستقل چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نوشین جاوید کو مستقل چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔ نوشین جاوید امجد ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 22 کی افسر ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ 17 جنوری سے خالی ہے۔ یاد رہے کہ شبرزیدی کو دو سال کیلئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ نے نوشین جاوید کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی اور شبر زیدی کا چیئرمین ایف بی آر کا دو سال کے لئے اعزازی نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments