چینی بحران میں عوام سے 97 ارب روپے لوٹے گئے: مفتاح اسماعیل


سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بحران کے دوران مافیا نے عوام سے 97 ارب روپے لوٹے۔

مفتاح اسماعیل نے تحقیقاتی رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں 16 مہینے کی قیمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نومبر 2018 سے فروری 2020 کے دوران چینی کی قیمت میں 13 روپے کا اوسط اضافہ ہوا۔ اگر ایک مہینے میں پاکستانیوں نے 4 لاکھ 17 ہزار ٹن چینی استعمال کی ہے تو اس حساب سے 87 ارب روپے بنتے ہیں۔ رپورٹ میں مارچ کا مہینہ شامل نہیں کیا گیا، اب چینی کی قیمت 80 روپے ہے جس کے مطابق مارچ میں مافیا نے 10 ارب روپے کمائے، اس طرح عوام سے 97 ارب روپے چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے کمائے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments