کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے، ملیحہ لودھی


\"maliha

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہرصورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامناہے، کشمیری 70 سال سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، مسئلہ کشمیر حق خودارادیت کے عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments