عمران خان کا چینی بحران تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے پر اظہار برہمی
وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دی گئی ہیں جس پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ عناصر کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل دہرایا گیا تو سخت اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بھی 2014 اور 2018 میں اومنی گروپ کی شوگر ملز کو سبسڈی دی ، وزیراعظم 25 اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لیں گے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں شوگر پالیسی پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کیلئے اصلاحات لائی جائیں گی۔


