جہانگیر ترین کے قریبی وزرا اور سرکاری افسروں کی تبدیلی کا امکان


آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے غیر معمولی اقدامات اور تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جانے والے وزرا، بیورو کریٹس اور تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اینٹی جہانگیر ترین لابی کی جانب سے وزیر اعظم پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے جبکہ یہ کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے گئے309 ارب روپے مالیت کے وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام پر نظرثانی کر کے اس میں ترامیم کرائی جائیں۔

تحریک انصاف اور حکومت کے باخبر افراد نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت میں موجود جہانگیر ترین مخالف لابی نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تجویز دی ہے کہ جس طرح جہانگیر ترین نے لابنگ کر کے چینی ایکسپورٹ اور سبسڈی کے فیصلے کرائے، ویسے ہی انہوں نے اپنے چہیتے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر تعینات کرایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments