بِگ ڈیٹا، بِگ بَرادر اور فِری وِل کا خاتمہ: یووال حریری کے خیالات


جب 2013 ء میں، انجلینا جولی نے ایک جینیاتی ٹیسٹ کرایا جس سے ثابت ہوا کہ وہ بی آر سی اے 1 جینز کی ایک خطرناک، خلیوں کی جینیز میں تغیرات پیدا کرنے کی بیماری، کے عمل سے گزر رہی ہے، جب کہ جینز شماریاتی ڈیٹا بیس کے مطابق، خلیوں کی جینیز میں تغیرات پیدا کرنے کے عمل سے گزرنے والی ایسی 87 فیصد خواتین میں چھاتی کے کینسر کا امکان ہوتا ہے۔

اگرچہ اس وقت انجلینا جولیؔ کینسر میں مبتلا نہیں تھی لیکن اس نے اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے، ڈبل ماسٹیکٹومی کا عمل، ایک ایسا عمل جس میں دونوں چھاتیاں کاٹ دی جاتی ہیں، سے گزرے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنے آپ کو بیمار محسوس نہیں کرتی تھی لیکن اس نے سمجھداری سے کمپیوٹر الگورتھم کی سننے کا فیصلہ کیا۔ ”کیا آپ ایسا محسوس نہیں کرتے کہ کچھ غلط ہے“ کمپوٹر الگورتھم نے کہا ”لیکن آپ کے ڈی این اے میں ٹائم بم لگا ہوا ہے جو ٹک ٹک کر رہا ہے۔ اس کے بارے میں کچھ کریں۔ ابھی! “

میڈیسن میں جو کچھ پہلے سے ہورہا ہے امکان ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شعبوں میں جگہ لے لے گا۔ اس کا آغاز بہت معمولی سی چیزوں سے ہوتا ہے جیسا کہ آپ کون سی کتاب خریدنا اور پڑھنا چاہتے ہیں۔ انسانیت پسند، ہیومنسٹ کس طرح اس کا چناؤ کریں گے؟ وہ کتابوں کی دکان پر جائیں گے شیلفوں کے درمیانی راستے سے گزریں گے، ایک کتاب کے صفحے پلٹائیں گے اور دوسری کے پہلے چند جملے پڑھیں گے، جہاں تک کہ ایک خاص قسم کا احساس اسے کتاب کے ساتھ جوڑ نہ دے وہ اس کتاب کو نہیں خریدے گے۔ ڈیٹاسٹ ایمازون کو استعمال کرتے ہیں۔ جیسے ہی میں ایمازون کے ورچوئل سٹور پر جاتا ہوں، مجھے ایک چھوٹی سی ونڈو میں ایک پیغام نظر آتا ہے جو کہتا ہے : ”مجھے معلوم ہے کہ آپ کو ماضی میں کون سی کتابیں پسند آئیں۔ اسی طرح کے ذوق رکھنے والے لوگ اس طرح کی یا اس طرح کی نئی کتاب بھی پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ “

یہ تو صرف آغاز ہے۔ ڈیوائسز جیسا کہ ایمازون کی کنڈل مستقل طور پر اہل ہیں کہ وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کریں، جب وہ کتابیں پڑھ رہے ہوں آپ کی کنڈل یہ جائزہ لے سکتی ہے کہ آپ نے کتاب کا کون سے حصے جلدی سے پڑھ لیا، اور کون سا آہستگی سے ؛ کس صفحے پر آپ نے وقفہ لیا، اور کس فقرے پر آپ نے کتاب کو چھوڑ دیا، اسے دوبارہ نہ اٹھانے کے کے لئے۔ اگر کنڈل کو چہرہ پہچاننے والے سوفٹ وئیر اور بائیومیٹرک سینسرز سے جوڑ دیا جائے، تو وہ یہ جان لے گی کہ کتاب کا ہر فقرہ آپ کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر پر کس طرح اثر انداز ہوا؛ وہ جان لے گا کہ کس فقرے نے آپ کو ہنسنے پر مجبور کیا، کس فقرے نے آپ کو افسردہ کیا اور کس چیز نے آپ کو غصہ دلایا۔

بہت جلد کتابیں آپ کو پڑھنا شروع کر دیں گی جب کہ آپ ان کو پڑھ رہے ہوں گے۔ جب کہ آپ نے جو پڑھا ہے اس میں سے بہت کچھ بہت جلد آپ بھول جائیں گے لیکن کمپیوٹر پروگرامز کبھی نہیں بھولیں گے۔ نتیجتاً اس طرح کا ڈیٹا ایمازون کو اس قابل بنا دے گا کہ وہ آپ کے لئے کتابوں کا انتخاب کر سکے، بہت ہی زیادہ پراسرار درستگی کے ساتھ۔ یہ ایمازون کو اس بات کی بھی اجازت دے دے گا کہ وہ یہ جان سکے کہ درست طور پر آپ کون ہیں او ریہ کہ آپ کے کون سے جذباتی بٹنوں کو دبانا ہے۔

یہ ایک منطقی نتیجہ ہے اور آخر کار لوگ الگورتھم کو یہ اختیار دے سکتے ہیں کہ ان کی زندگی کے سب سے اہم فیصلے وہ کرے، جیسا کہ وہ کس سے شادی کرے؟ ڈیٹاسٹ سوسائٹی میں میں گوگل سے کہوں گا کہ وہ انتخاب کرے اور گوگل اس کا جواب دے گا۔ ”ٹھیک ہے، میں آپ کو اس دن سے جانتا ہوں جب آپ پیدا ہوئے تھے، میں نے آپ کی تمام ای میلز کو پڑھا ہے، آپ کی تمام فون کالز کو ریکارڈ کیا ہے، مجھے پتا ہے کہ آپ کو کون کون سی فلمیں پسند ہیں، آپ کا ڈی این اے اور آپ کے دل کی پوری بائیومیٹرک تاریخ میرے پاس موجود ہے۔ میرے پاس آپ کے تمام اعداد و شمار موجود ہیں کہ آپ کب کب ڈیٹ پر گئے اور میں آپ کو آپ کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح کے دوسرے گراف دکھا سکتا ہوں، جب جب آپ جان یا پال کے ساتھ ڈیٹ پر گئے یا گئیں۔

گوگل کا کامل ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی وہ ہر وقت درست ہو سکتا ہے۔ اسے اوسطاً میرے سے بہتر ہونا چاہیے اوریہ اتنا مشکل نہیں ہے، کیونکہ زیادہ تر لوگ خود کو اچھی طرح سے نہیں جانتے، اور بیشترلوگ اپنی زندگی کے زیادہ تر اہم فیصلوں میں اکثر خوفناک غلطیاں کر جاتے ہیں۔ ڈیٹاسٹ کا ورلڈ ویو سیاست دانوں، کاروباری لوگوں اور عام صارفین کے لئے بہت زیادہ توجہ حاصل کرنے والا ہے کیونکہ یہ انہیں جدت پسندانہ اور بالکل ہی نئی طرح کی طاقتیں مہیا کرئے گا۔ ہماری فری چوائس اور ہماری پرائیویسی کے مطلق طور پر ختم ہو جانے کے خوف کے باوجود، جب صارفین کو ان دو میں سے چناؤ کرنا پڑے گا کہ وہ اپنی پرائیوسی کو قائم رکھیں یا بہترین قسم کی ہیلتھ کئیر تک رسائی حاصل کر لیں۔ زیادہ تر لوگ صحت کا چناؤ کریں گے۔

لیکن یہاں تک کہ اگر زندگی کے بارے میں ڈیٹا ازم غلط بھی ہو تو یہ پھر بھی دنیا کو فتح کرسکتا ہے۔ بہت سے پچھلے عقائد نے بھی توحقیقت پسندی کے باوجود بہت مقبولیت اور طاقت حاصل کی تھی، غلطیاں اگر عیسائیت اور کمیونزم کرسکتا ہے، تو ڈیٹا ازم کیوں نہیں؟ ”تو بگ ڈیٹا بہت جلد دنیا کو فتح کرنے والا ہے۔

ایک ایسی ایسوسی ایشن جس کو بل گیٹس کا ادارہ سائنسی تحقیق کے لئے فنڈ کرتا ہے، نے 2015 ء میں ایسے ہی کمپوٹر الگورتھمز کے ذریعے اندازہ لگایا تھا کہ اگلی چند دہائیوں میں اگرکوئی بھی چیز 10 ملین سے زیادہ افراد کی جان لے سکتی ہے تو سب سے زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ یہ لوگ خطرناک متعدی وائرس سے مریں گے نہ کہ جنگ سے۔ یہ میزائل نہیں ہوں گے بلکہ خوردبینی جراثیم ہوں گے۔ اس پھیلاؤ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے نیوکلیئر ڈیٹرنٹس میں توسرمایہ کاری کی ہے، لیکن ہم نے واقعی ایک وبا کو روکنے کے لئے ایک نظام بنانے میں بہت کم سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم ایسی کسی بھی نئی آنے والی وبا کے لئے تیار نہیں ہیں۔ یہ ایسا نہیں ہے کہ سسٹم تو موجود تھا لیکن اس نے مناسب طریقے سے کام نہیں کیا بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ایسا کوئی سسٹم سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

گیٹس ماڈل کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرجوناتھن کوئیک اور دوسرے سائنسدانوں نے مل کر 2018 ء میں ایک جائزہ لیا اور بتایا کہ ”کوئی ایک خطرناک وائرس، کاروں، طیاروں، بحری جہازوں اور ٹرینوں کے ذریعے بڑے اور گنجان آباد شہروں میں تیزی سے پھیل سکتا ہے جو صرف 200 دن میں 33 ملین افراد کی جان لے سکتا ہے۔ “

ڈاکٹرجوناتھن کوئیک نے دنیا بھر میں متعدی بیماریوں سے بچنے کے لئے ایک زبردست اور انتہائی پڑھنے کے لائق منصوبہ، اپنی کتاب ”وباؤں کا خاتمہ : انسانیت پر منڈلاتا خطرہ اور اسے کیسے روکا جائے“ میں پیش کیا۔ اس کتاب کا جائزہ اگلے ارٹیکل میں پیش کیا جائے گا۔

*یووال حریری کے ارٹیکل کا لنک
https://www.ft.com/content/50bb4830-6a4c-11e6-ae5b-a7cc5dd5a28c


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments