بچوُ! ایک ایک چیز کا ثبوت ہے میرے پاس، جہانگیر ترین کی عمران خان کو دھمکی: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ
ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے دھمکی دی ہے کہ میرے پاس ایک ایک چیز کا ثبوت ہے۔ کس نے مجھ سے کتنے پیسے لیے یا کہاں کہاں خرچ کیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں رہنماوں کی محتاط ہوگئی ہے، چپ ہو گئے ہیں لیکن جہانگیر ترین نے کافی لوگوں کو میسج بھیجا ہے۔ عمران خان صاحب نے بھی پیغام بھیجا ہے کہ میرے ساتھ فیصلہ کرو کہ میرے ساتھ ہو یا نہیں؟ اور جہانگیر ترین کی طرف سے میسج گیا ہے کہ بچُو! ایک ایک چیز کا ثبوت ہے میرے پاس، کس کس نے مجھ سے کتنے پیسے لیے، میں نے کہاں کہاں خرچ کیے اور کس کس نے کیا باتیں کی ہیں، وہ بھی میرے پاس موجود ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ بڑی بدمزگی ہو رہی ہے اور ریاست متحمل ہی نہیں ہو سکتی۔ آج آپ تصور کریں کہ جہانگیر ترین ٹائیگرفورس کو ہیڈ کر رہے ہوتے اور شاہ محمود قریشی کی بھی حمایت ہوتیتو کیا صورت حال ہوتی۔ میرا خیال تھا کہ یہ معاملہ ایک آدھ دن میں ٹھنڈا ہوجائے گا لیکن یہ بہت خراب ہورہا ہے۔ عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ ایک ہی دفعہ میں طے کروں گا، فارنزک آڈٹ ہو رہا ہے۔
جہانگیر ترین صاحب نے کہا ہے کہ 80 فیصد لوگ تو میں لایا ہوں۔ ادھر عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ یہ پارٹی میری ہے تو اس میں یہ کیسے لے کر آیا۔ جہانگیر ترین آگے سے کہتے ہیں کہ کیا میں واقعی نہیں لایا؟ اور کیا انہوں نے میرے ساتھ بات نہیں کی تھی کہ سر ہمیں مشیر بنا دیں، سر ہمیں پیسے دے دیں۔ یہ جو جیتنے والے امیدوار تھےان پر میرا تو مال لگا ہے، میں نے تو پیسے کھلائے ہیں۔ خان صاحب کو نہیں پتہ تھا جو میں لے کر آتا جا رہا تھا؟
ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کچھ لوگوں نے درمیان میں پڑنے کی کوشش کی، وہ معصوم سے لوگ تھے، ان کو ادھر ادھر سے تھپڑ پڑے۔ تو جو درمیان میں پڑنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ پیچھے ہٹ گئے۔ اکثریت چپ ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شہباز گل صاحب نے پہلے بات کی، فردوش عاشق اعوان صاحبہ نے بھی بات کی لیکن پھر خاموشی چھا گئی۔ اسی طرح شیخ رشید صاحب نے بھی بات کی لیکن شیخ صاحب نہیں چاہتے کہ معاملات اتنے بگڑ جائیں۔ اسد عمر صاحب بھی محتاط ہیں، انہوں نے بالکل بھی بات نہیں کی۔ پرویز خٹک ، اسد قیصر ، فواد چوہدری خاموش ہیں۔ عثمان بزدار پہلے ہی چپ تھے، شاہ محمود صاحب بالکل لاتعلق ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین صاحب نے کافی لوگوں کو میسج بھی بھیجا ہے۔
شیخ رشید احمد نے بھی کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین تحریک انصاف کا اہم آدمی تھا اور ہے۔ الیکشن میں ٹکٹوں کے مسئلے پر اس کا بڑا کردار تھا لیکن اس کے حق میں اپیل کا فیصلہ بھی نہیں آیا۔ ان کے پاس کوئی عہدہ بھی نہیں تھا۔ اگر وزیروں میں تھوڑی بہت کھینچا تانی لگی رہتی ہے تو یہ سارے لوگ عمران خان کی وجہ سے جیت کر آنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں۔ عمران خان کا مسئلہ ہے، وہ انہیں نہیں چھوڑے گا۔ عمران خان نے کابینہ میں بھی کہا کہ اصل میں فائل کا پیٹ تو بھرنا ہے ، ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جہانگیر ترین نے کچھ لوگوں کو مئسیج بھیجا ہے کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کس کس کو کتنے پیسے دیے ہیں اور میں نے کہاں کہاں پر خرچ کیے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود@Shahidmasooddr @JahangirKTareen @ImranKhanPTI #LivewithDrShahidMasood #GNN pic.twitter.com/M3BQr0m4Cx
— GNN (@gnnhdofficial) April 10, 2020


