کراچی: پتھراؤ کر کے خاتون پولیس افسر کو زخمی کرنے والے 10 شر پسند گرفتار


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، پیر آباد میں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر روکنے پر پتھراؤ سے خاتون ایس ایچ او کے زخمی ہونے کے معاملے میں اب تک 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مرکزی ملزمان کی شناخت فوٹیج کی مدد سے کی جا رہی ہے، پولیس مسجد میں ہونے والے اجتماع کو روکنے کے لیے پہنچی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شر پسند افراد نے ایس ایچ او سمیت پولیس پارٹی پر حملہ کیا، اس معاملے پر مسجد کمیٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کی پابندی کو روندتے ہوئے گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ پیرآباد تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تو سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرنے والا ہجوم مشتعل ہوگیا۔

لوگوں نے خاتون افسر پر پتھراؤ کر کے انہیں زخمی کر دیا اور ان کا چشمہ بھی توڑ دیا، خاتون افسر نے مزید کمک کا انتظار نہیں کیا، وہیں لوگوں کی ویڈیو بنوائی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ واقعے کا مقدمہ مسجد انتظامیہ اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments