پاکستان کی شرح نمو منفی 1.3 فی صد رہنے کا خدشہ: ورلڈ بینک


عالمی بینک نے پاکستان کے لیے رسک رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو منفی 1.3 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔ کورونا وائرس پاکستان کا بجٹ خسارہ 8.7 سے 9.5 تک پہنچا سکتا ہے۔

عالمی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان کی معیشت میں قرضوں کاحجم بڑھا سکتا ہے۔ اگلے سال پاکستان کی معیشت محض ایک فیصد بڑھے گی۔ قرضوں کا بڑھتا بوجھ پاکستان کی معیشت کو دہلا دے گا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان کی معیشت کے لیے خطرات بڑھائے گا۔

کورونا وائرس سے پاکستان کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم کم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری کا حجم کم ہونے سے ڈالر کی قدر بڑھے گی اور اس کی وجہ سے پاکستان کا ایکسچینج ریٹ دباؤ میں آ جائے گا۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو چین۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قرضوں کی واپسی میں مشکلات آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آخری مرتبہ محصولات میں منفی شرح نمو 52 برس پہلے دیکھنے میں آئی تھی۔ مالی سال 1967-68 میں پاکستان کے محصولات کی شرح نمو منفی 2.6 فیصد رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments