مساجد پر لاک ڈاؤن نہیں ہو گا، پنجگانہ نماز, تراویح اور اعتکاف کا اہتمام ہو گا: مفتی منیب الرحمان


چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مساجد میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے اور باجماعت پنجگانہ نماز کے ساتھ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنے اور آخری عشرے میں اعتکاف کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے تاہم اس کا اطلاق مساجد پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے شہریوں کو سہولیات فراہم کیں اور اگر پاکستانی حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو عوام کا اعتماد کھو دے گی۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ باشندوں کو مشکل سے نجات دلائے۔

پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کراچی میں تمام مکاتب فکر کے علماءکا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ نسل انسانی کیلئے ایک آزمائش ہے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد وضو گھر سے کرکے اور ماسک پہن کر آئیں، نماز کے بعد لوگ ہجوم بنانے کے بجائے احتیاط کریں جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مساجد میں گرفتاریاں نہ کی جائیں اور گرفتار ہونے والے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر عمل کرنا ہے لیکن ایک مسلمان کیلئے رمضان میں باجماعت نماز ضروری ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لاک ڈاﺅن میں مزید 14 روز کی توسیع کا اعلان کردیا ہے تاہم حجام، مکینک ، درزی سمیت کنسٹرکشن سیکٹر کو مکمل کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن مارکیٹس، سینما سمیت دیگر تمام پبلک مقامات بند رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments