رمضان کے دوران مساجد میں کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی: ڈاکٹرظفر مرزا


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رمضان میں کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنے کام سے مطمئن کریں گے ،اگر عدالت نے بلا یا تو ضرور جائیں گے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی یہی ہے کہ بڑے اجتماعات نہیں ہونے چاہیے۔ چاہے مسجد ہو، اسٹیڈیم ہو یا سنیما۔ اجتماعات بیماری پھیلنے کی وجہ بنتے ہیں۔ معاون خصوصی صحت نے ویکیسن بنانے کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اپنے کام سے مطمئن کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مساجد میں لاک ڈاون نہ کرنے اور باجماعت پنجگانہ نماز کیساتھ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنے اور آخری عشرے میں اعتکاف کا اعلان کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments