چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا


چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کل شہر کی تمام مارکیٹس لاک ڈاؤن کے تحت بند رکھنے کا اعلان کردیا۔  اپنے ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ تاجر برادری ریاست کے خلاف بغاوت کی حمایت نہیں کرتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچاؤ پہلی اور کاروبار دوسری ترجیح ہے۔

تاہم عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ عید کی خرید و فروخت کے تحت مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا آفت ہے، ٹیکس پالیسی نہیں جس کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ عتیق میر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت محفوظ، محدود اور محتاط کاروبار کرنے کی پالیسی بنائے، تاجر زبردستی دکانیں کھلوانے کی حمایت نہیں کرتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments