برطانیہ کے اولڈ ہومز میں اب تک 4000 افراد کی کورونا وائرس سے موت کا انکشاف: ڈیلی میل


کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں ایک نئے زاویے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے مراکز میں اب تک کم از کم چار ہزار  افراد کے کورونا وائرس سے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اولڈ ہومز میں بہت کم افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے اور ان مراکز میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کو حیران کن حد تک گھٹا کر بیان کیا جا رہا ہے۔ اس کے نیتجے میں مزید ہزاروں افراد کی موت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے مراکز میں کورونا وائرس کی نشاندہی میں غفلت ہوئی ہے۔ ٹسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کے بارے میں یہ بتانا مشکل ہو رہا ہے کہ ان کی موت کورونا سے واقع ہوئی یا معمول کے مطابق۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ٹسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی تعداد کم بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر موت کے سرٹیفکیٹ پر کوڈ 19 لکھنے سے بھی گریزاں ہیں اور کورونا سے ہونے والی اموات کے روزانہ سرکاری اعداد و شمار میں کیئر ہومز کے اعداد و شمار شامل نہیں کیے جا رہے۔

ادارہ برائے قومی شماریات کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وائرس نے 3 اپریل تک دو ہفتوں میں انگلینڈ اور ویلز میں اولڈ ہومز میں کام کرنے والے 217 افراد کو ہلاک کیا۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ممکنہ طور پر ان اولڈ ہومز میں اب تک  4000 افراد کورونا کے ہاتھوں جان دے چکے ہیں۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-8219227/4-000-feared-dead-care-homes-Coronavirus-death-toll-shockingly-underreported.html?ito=push-notification&ci=13079&si=5927551


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments